جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔فائل فوٹو
 جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔فائل فوٹو

 لاہور میں فائرنگ سے خاتون وکیل جاں بحق

لاہورکےعلاقے جوہر ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ وکیل اپنے ساتھی وکیل کے ہمراہ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کرکے خاتون پر فائرنگ کی ،خاتون کو چارگولیاں لگیں ،انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔

حملے کے وقت ایڈووکیٹ سجاد قریشی گاڑی چلا رہے تھے۔ جاں بحق خاتون عقیلہ سبحانی وکیل سجاد قریشی کی اسسٹنٹ تھیں۔

سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ غلام محمد ڈوگر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔