پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو
پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو

ہرکوئی اپنے دائرہ اختیار میں رہے . مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:عیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے ساتھ ادارں کو تباہ کر دیا، ہمارا موقف ہے ہرکوئی اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے، ملک پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کا منظم ادارہ ہے، جبکہ ملک کے موجودہ حکمران پاکستان کو ڈبونے کے لیے آئے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب چیزیں مشاورت سے چلتی ہیں، اللہ کرے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکمران ملک کوڈبونے کے لیے آئے ہیں، آئین کے تحت اپنا کردارادا کرینگے توکوئی مشکل نہیں ہوگی، ہمیں صورتحال سے عقل مندی سے نکلنا ہوگا۔ لمحہ بہ لمحہ صورتحال بدل رہی ہے۔ ہمیں فکراس بات کی ہے کہ پاکستان کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم یقیناً ملکی تاریخ کا بڑا روشن باب ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعائے مغفرت وفاتحہ خوانی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرصاحب نے پاکستان اور قوم کو بہت کچھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں بہت سے لوگ دنیا میں اپنا نصب العین اور مشن لے کر آتے ہیں، ڈاکٹر صاحب ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنا مشن پورا کرکے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔