اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم رحمت اللعالمین اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق رحمت اللعالمین اتھارٹی چیئرمین اور6 ممبران پر مشتمل ہوگی، اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف اورفلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلیے اقدامات کرے گی۔
اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سیرت نبوی اوراحادیث پر تحقیق کرے گی۔ اس کے علاوہ اتھارٹی سیرت نبوی کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔