پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو
پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو

شرم کرو عمران خان! تم نے تحفے کی گھڑیاں بھی بیچ دیں۔مولانا فضل الرحمن

فیصل آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔شرم کرو عمران خان! تم نے سب کو چورکہا لیکن خود تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں، یہ ایک کروڑ نوکریاں کیا دیں گے، 30 لاکھ ملازمین کو فارغ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی بقا کا دارومدار آج معیشت پر ہے، ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے، آج کا حکمران یہ ایجنڈا لے کر آیا ہے کہ مغرب کی بالادستی قائم رہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب کرنا ہے، ہم نے ڈکٹیٹروں اوران کے چیلوں کو چیلنج کیا ہے، عوام کا گناہ کیا ہے کہ تم نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑدیے؟۔ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، آج غیر مستحکم بنادیا گیا، جب لوگ خودکشی پر مجبور ہوجائیں گے تو پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہ رجائے گی؟.

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ عوام کو منظم ہوکر میدان میں نکلنا ہے اور پی ڈی ایم ان نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی، پنجاب بڑا صوبہ ہے، یہ اٹھے گا تو تمام ملک کا حوصلہ بڑھے گا،31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا قافلہ پہنچے گا۔