کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 700 تک جا پہنچی۔فائل فوٹو
کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 700 تک جا پہنچی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کرونا سےمزید 17 مریض جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 700 تک جا پہنچی، 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 269 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 9 ہزار 878 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 1 لاکھ 96 ہزار 19 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 1.60 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 سو 58 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔