مسقط:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاپوانیوگنی نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے130رنز کا ہدف دیدیا۔
پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقسان پر129رنزبنائے تھے، پہلی دووکٹیں محض تین اسکورپرگرگئی تھیں ۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے ’ٹونی اورا‘ اور’ لیگا سائکا ‘ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے دونوں کھلاڑی بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ۔تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان اساد والا نے وکٹ سنبھالی اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑٰی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کا ساتھ چارلز آمینی نے دیا تاہم وہ صرف 37 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی سی سی باو نے 13 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔
عمان کی جانب سے سب سے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کپتان ذیشان نے کیا، انہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور میچ پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا ۔ ان کے علاوہ باولر بلال خان اور کلیم اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز عمان میں شاندار افتتاحی تقریب کے بعد ہوا، سب سے پہلے عمان کی روایتی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔عمان نے ٹاس جیت کر پاپوانیو گنی کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ فی الحال درست دکھائی دیتا ہے ۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے ’ٹونی اورا‘ اور’ لیگا سائکا ‘نے میدان میں اترکرکھیل کا آغازکیا لیکن اوپننگ پر آنے والے دونوں کھلاڑی بغیر کوئی اسکور بنائے بنا پویلین لوٹ گئے ۔