اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں11افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 280 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 663 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 47 ہوگئی، ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 25 ہزار 870 ہے، 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1019 مریض صحت یاب ہوئے ، اب تککرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 897 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 39 ہزار 902 کوروناٹیسٹ کیےگئے، جبکہ ملک بھر میں دو کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 921 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں ، کوروناسےمتاثر 1913 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 974،سندھ میں 4 لاکھ 65 ہزار 819 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 886،بلوچستان میں 33 ہزار 128 کیسز ، اسلام آبادایک لاکھ 6 ہزار 469،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 402 ہوگئی، ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.66 فیصدرہی۔