لاہور:عدالت نے شوگرملزکو جرمانے کرنے کے فیصلہ پرعمل درآمد روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطبق لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن کے شوگر ملوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم معطل کردیا اور جرمانوں کی ریکوری سے بھی روک دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں شوگرملزکو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔
عدالت نے شوگر ملزکو جرمانے کرنے کے فیصلہ پرعمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔