اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سعودی گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔