ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس دم توڑنے لگا

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس دم توڑنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  554 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کےمطابق کورونا وائرس سے حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 312 ہو گئی ، ملک بھر میں 12 لاکھ 66 ہزار 204 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جن میں سے  25 ہزار 205 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 12 لاکھ  12 ہزار  687 افراد نے مہلک وائرس کو شسکت دی ۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ چار لاکھ 66 ہزار 432 مریض سامنے آئے جن میں سے 7 ہزار 534 اموات ہوئیں جبکہ  12 ہزار 180 اب بھی زیر علاج ہیں ۔پنجاب میں چار لاکھ  38 ہزار271 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 868افراد کی اموات ہوئیں ،9 ہزار چار مریض مختلف ہسپتالوں میں موجود ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 38 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار  693 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ دو ہزار 934 کیسز موجود ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار543 کورونا کیسز سامنے آئے ،937 اموات ہوئیں جبکہ 799 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار370 کورونا کیسز سامنے آئے ، 186 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، گلگت بلتستان میں 70 ایکٹو کیسز ہیں ۔

بلوچستان میں 33 ہزار138 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 354 اموات ہوئیں ، 92 افرد مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کرا رہے ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار412  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،740 کا انتقال ہو گیا ، ریاست میں کورونا کے 126 مریض زیرعلاج ہیں ۔