سابق ملازم کی جانب سے الزامات کے بعد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فائل فوٹو
سابق ملازم کی جانب سے الزامات کے بعد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فائل فوٹو

فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا

سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ فیس بک خود کو دوبارہ متعارف کرا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سائٹ کی ری برانڈنگ فیس بک کے نئے پراجیکٹ میٹ اورس پر فیس بک کی توجہ کی عکاسی کرے گا.