اسلام آباد:الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشنرپرالزامات لگانے پر اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، پیش نہ ہونے پرالیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی ان کے سینئر وکیل پیش ہوئے ،اعظم سواتی کی جانب سے جونیئر وکیل نے جواب جمع کرایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ، وہ جواب دیں گے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے ،الیکش کمیشن نے وکیل کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔