بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردیں۔فائل فوٹو
بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردیں۔فائل فوٹو

انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

نئی دہلی:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پروازپرتھا اورگوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پرگرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورانہوں نے پائلٹ کی زمین پر اترنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1451060061527175169