لاہور:وفاقی حکومت کی مشکلات میں ایک اوراضافہ ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) نے حکومت مخالف احتجاجی جلسوں کے لیے وقت اور مقام کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل لاہور میں جین مندر کے مقام پر سہ پہر ساڑھے تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا، لاہور میں کل بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔
میانوالی میں 24اکتوبر کو تین بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا، بھکر میں 24اکتوبرکو دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
پشاور، سوات ،شانگلہ دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد تین بجے احتجاج ہوگا، انجینئرامیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہ پہرچار بجے مظاہرہ ہوگا۔ کراچی ایمپریس مارکیٹ کے مقا م پر جمعہ کی نماز کے بعد تین بجے مظاہرہ ہوگا۔