شارجہ:ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کو جیت کیلیے 126رنز کا ہدف دیدیا۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا نے7اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر33رنز بنا لیے اسے میچ جیتنے کیلیے مزید93 رنز درکار ہیں اوراس کی9 وکٹیں باقی ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ ٹی 20کے پہلے مرحلے کے گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز8وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے،
پال سٹرلنگ نے سب سے زیادہ 38رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیون او برائن25اورکپتان اینڈی بالبرائن21سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،جین فرائی لنک نے سب سے زیادہ 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ڈیوڈ ویزے نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔
یاد رہے ٹی 20 ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹ سے جبکہ بنگلادیش نے پاپوا نیو گینی کو 84 رنز سے ہرا کر سپر 12 میں کوالیفائی کرلیا،سری لنکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔