دبئی۔ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے جہاں بھارت کو شکست فاش دی وہیں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
بھارت کی طرف سے دیے گئے 152 رنز کے ہدف میں پاکستانی اوپنرنے اننگ کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی وکٹ گنوائے بڑی آسانی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں اوور میں سنچری پارٹنرشپ مکمل کی جبکہ 18 ویں اوور میں 152 کا اسکور عبور مکمل کر کے بھارت کو آل آوٹ کر دیا۔
پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ڈیون اسمتھ کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 145 کی شراکت داری قائم کی جبکہ تیسرا نمبر پاکستانی اوپنرز عمر اکمل اور سلمان بٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2010 میں بغیر کسی وکٹ گنوائے بنگلادیش کے خلاف 142 کی شاندار اننگرز کھیلی تھی۔