کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اورڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
اس سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالرکی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباو کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔