ابوظہبی: ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کے میچ میں بنگلادیش نےانگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا،بنگال ٹائیگرز کے کپتان محمد اللہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بنگلادیش ٹیم کے کپتان محمداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلیے ساز گار ہے، اچھا ٹوٹل بنائیں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شرف الاسلام واپس آئے ہیں،انگلینڈ ٹیم کے کپتان مورگن کا کہنا ہے کہ میں یہاں آئی پی ایل میں بہت کھیلا، وکٹ اتنی ہی اچھی لگ رہی ہے جتنی پہلے تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس ، محمد نبی ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم ، عفیف حسین ، نورالحسن ( وکٹ کیپر) ، مہدی حسن ، شریف الاسلام ، نسیم احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں ۔
انگلینڈ کے گیارہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے ، جوز بٹلر ( وکٹ کیپر)، ڈیوڈ میلان، جونی بریٹسو ، لائم لیونگسٹون ، معین علی ، کرس ووکس ، کرس جورڈن ، ٹیمل ملز شامل ہیں ۔
دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، 23 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو محض 55 رنز پرآؤٹ کیا اور مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ بنگلہ دیش کو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔