دولہاکے بھائی نے دولہا کو احتجاجاً کندھے پراٹھالیا۔فائل فوٹو
دولہاکے بھائی نے دولہا کو احتجاجاً کندھے پراٹھالیا۔فائل فوٹو

کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ ۔ جی ٹی روڈ پربارات پھنس گئی

جہلم:جہلم میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ مکمل بند کردیا گیا ہے ، نیا پل بند ہونے کی وجہ سے ایک بارات بھی پھنس گئی۔دولہا کے بھائی نے دولہا کو احتجاجاً کندھے پراٹھایا اور بارات پیدل لے کر روانہ ہو گیا۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث نہ گاڑی کی سہولت ہے اور نہ ہی لوکل ٹرانسپورٹ چل رہی ہے۔ شہر میں کھانے پینے کی اشیاء، سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہو گئی۔

سندھ اور دوسرے دور درازعلاقوں سے آنے والی گاڑیاں گوجرانوالہ کی سبزی منڈی نہیں پہنچ پا رہیں۔سبزیوں اور پھلوں کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔