پیمراکی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی ہے
پیمراکی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی ہے

پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔پیمرا اعلامیے کے مطابق تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی کوریج سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔

پیمرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قراردیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا۔