دبئی:ٹی 20ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دن 3 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دبئی میں7بجے کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا میچ اس حوالے سے اہم ہے کہ جو ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
۔پاکستان نے اب تک ٹی 20 ورلڈکپ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی جیتے ہیں جبکہ افغانستان نے اپنا واحد میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔