ممبئی:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی آج جیل سے رہائی متوقع ہے، آریان خان کے وکیل کے مطابق آج شام تک ہائی کورٹ کے احکامت موصول ہوجائیں گے۔
وکیل نے امید ظاہرکی کہ آریان خان شام تک جیل سے باہر آجائیں گے۔ گذشتہ روز ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں قید آریان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔
بالی ووڈ اداکارکے بیٹے 23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبرکو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی۔