ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کل صبح کراچی پہنچے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچنے کے بعد 3 روز تک قرنطینہ میں رہے گی۔ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 نومبر کو ٹریننگ شیڈول ہے جس کے بعد ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 5 اور 6 نومبرکو کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کرے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن7 نومبر کو ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریزکا پہلا میچ 8 نومبر، دوسرا ون ڈے 11 اورآخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائےگا۔