اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے جس کے باعث اموات میں بھی کمی آرہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 482 کیسز سامنے آئے، پاکستان میں مجموعی طورپر12 لاکھ 73 ہزار 560 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں جن میں سے 28 ہزار 456 کی اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں 22 ہزار 545 ایکٹو کیسز ہیں ۔
سندھ میں کورونا وائرس کے چار لاکھ 70 ہزار175 کیسز سامنے آئے ، صوبے میں سات ہزار 568 افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 12 ہزار664 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 259 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار918 کی اموات ہوئی جبکہ سات ہزار 739 ایکٹو کیسز ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار921 افراد میں کورونا پایا گیا ، 940 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 304 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 74 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 748 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 606 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد کی اموات ہوئیں ، گلگت میں اس وقت بھی 53 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 263 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 356 کی اموات ہوئیں جبکہ 114 ایکٹو کیسز ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 478 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 740 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 65 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔