کراچی میں کرونا وائرس ویکسین لگانےکےسب سے بڑے مرکز میں تنخواہوں کی عدم ادائيگی پرکام بند کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کراچی کے سب سے بڑے ويکسينيشن سينٹر میں ویکسینیٹرز نے ايک بار پھر کام بند کردیا ہے۔ پیرا میڈیکل اور آئی ٹی عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرہڑتال کردی ہے۔ ایکسپوسینٹرمیں سیکڑوں افراد صبح سےویکسینيشن کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔
عملے کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے صرف وعدےکئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ان ملازمین کو کنٹریکٹ پر محکمہ صحت نے تعینات کیا تھا۔ اس سے قبل بھی عملے کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل رواں برس مئی سے جاری ہے۔