شوگر ملز سے روک دیا
اگر ملیں تاخیر سےچلیں گی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔فائل فوٹ

چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔

عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز کی قیمت ہول سیلز بھائو پراثرانداز نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پرفی کلو چینی کی قیمت 125 سے 130 روپے ہے، حکومت رٹ قائم کرے ورنہ کرشنگ تک چینی کا ریٹ مزید بڑھ جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 120 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔