پٹنہ:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پٹنہ کے مقام پر2013 کے جلسے میں دھماکے کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت نے دھماکے میں ملوث 9 ملزمان کو سزا سنائی۔عدالت نے دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو سزائے موت، دو ملزمان کو عمر قید، دو کو دس سال قید اورایک ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
2013 میں گاندھی میدان میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 89 سےز ائد زخمی ہوئے تھے۔