کراچی:ترجمان اہلسنت والجماعت ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد شاہ رخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ4 نومبر 2021 بروز جمعرات بعد نماز مغرب مرکزاہلسنت جامع مسجدصدیق اکبر متصل روڈ ناگن چورنگی میں
سیرت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم و عظمت صحابہ رض کانفرنس منعقد ہوگی۔
کانفرنس سے مولانا عبدالرافع شاہ بخاری،علامہ تاج محمدحنفی (جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت کراچی)،قائدکراچی مولانا رب نوازحنفی(صدراہلسنت والجماعت کراچی)حضرت علامہ عبدالجبارحیدری(رہنما اہلسنت والجماعت صوبہ سندھ) قائدپنجاب حضرت مولانا اشرف طاہر(مرکزی نائب صدراہلسنت والجماعت پاکستان) حضرت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی (صدراہلسنت والجماعت پاکستان)
حضرت علامہ محمد سعیداحمد اسعد (آف فیصل آباد پنجاب)حافظ احمد علی (مرکزی رہنما جمیعت علمائے اسلام پاکستان)حضرت علامہ قاضی احمدنورانی(صدرجمیعت علمائے پاکستان نورانی کراچی) مفتی حماداللہ مدنی (جنرل سیکریٹری جمیعت علمائے اسلام کراچی) مفتی عبدالرحمن مدنی (مہتمم جامعہ محمودیہ بفرزون) مولانا مزمل اقبال (رہنما مرکزی جمیعت اہلحدیث کراچی)دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس دہشتگردی فرقہ واریت کے خاتمہ کےلیے اوراتحاد امت کا سبب ہوگی۔