ابو ظہبی:ٹی 20ورلڈ کپ میں آج بھارت ابوظہبی کے میدان میں افغانستان سے ٹکرائے گا،میچ سات بجے شروع ہو گا،پہلے میچ میں سہ پہر 3 بجے نیوزلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہو گا۔
افغانستان کی ٹیم تین میچز کھیل کر دو جیت چکی ہے جبکہ بھارت دو میچز کھیل کر دونوں ہی ہار چکا ہے ۔آج کے میچ میں اگر افغانستان کی ٹیم جیت جاتی ہے تو بھارت یقینی طورپرایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔
اگرافغانستان کی ٹیم آج بھارت سے ہارگئی تو بھی سیمی فائنل تک رسائی کیلیے اس کے پاس ایک موقع موجود ہوگا جو7 نومبرکو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی صورت میں ہو سکتا ہے ۔
بھارت کو سیمی فائنل تک ممکنہ رسائی کیلیے نہ صرف آئندہ تینوں میچز میں فتح درکار ہے بلکہ ان تمام میچز میں اچھے رن ریٹ سے فتح بھی درکار ہے لیکن تین میچز میں فتح کے باوجود بھی بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر پر ہی رہے گی کیونکہ اسی گروپ میں موجود نیوزی لینڈ دو میچز کھیل چکی ہے جن میں ایک بھارت کے خلاف جبکہ دوسرا پاکستان کے خلاف کھیلا تھا ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان سے ہار گئی تھی ۔
نیوزی لینڈ کے اگلے تین میچز نسبتاً آسان ٹیموں یعنی افغانستان ، نمیبیا اوراسکاٹ لینڈ سے ہیں جہاں میچز کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ان تینوں میچز میں آسانی سے فتح مل جائے گی ۔