دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ آج بھی بند ہے۔فائل فوٹو
دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ آج بھی بند ہے۔فائل فوٹو

کالعدم تحریک لبیک کے ہزاروں کارکن چھٹے روز بھی وزیر آباد میں براجمان

گوجرانوالہ:کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں کارکن آج چھٹے روز بھی وزیر آباد کے پارک میں براجمان ہیں۔

وزیرآباد میں معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے، تجارتی مراکزاور اسکول کھل گئے، تاہم انٹرنیٹ سروس تا حال بند ہے۔گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹر نیٹ سروس مکمل طور پربحال ہوگئی، البتہ دونوں شہروں کے درمیان دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ آج بھی بند ہے۔

دریائے چناب کے مقام پر کنٹینرز موجود ہیں، خندق بھی پر نہیں کی گئی۔جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک مکمل طورپربحال ہو چکا ہے۔لاہور سے راولپنڈی کے روٹ پر ٹرین سروس بھی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔