نئی دہلی:سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے لیے روہیت شرما کو بہترین اُمیدوار قرار دے دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ویرات کوہلی ٹی20 ورلڈ کپ کپتانی کا عہدہ چھوڑ دیں گے اوراب ٹیم کے نئے کپتان کے لیے اُمیدواروں کی فہرست دیکھی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اس موضوع پر سابق کرکٹر وریندر سہواگ سے ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تواُنہوں نے روہیت شرما کو کپتان کے لیے بہترین اُمیدوار قراردیا اورممبئی انڈینزکے کپتان کے طورپران کی ناقابل یقین کارکردگی کو اس کی وجہ قرار دیا۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ میرے خیال میں کپتان کے لیے بہت سے امیدوار ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ روہیت بہترین امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینزکی ٹیم کے لیے ایک لیڈر کے طور پراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔