کراچی:نجی بینک وین سے20کروڑ50لاکھ روپےکی ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

آئی آئی چندریگر روڈ پر 20 کروڑ  روپے سے زائد کی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی کراچی سرفراز نواز شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم حسین شاہ کی گرفتاری جمعہ کی دوپہر عمل میں آئی ہے۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ یہ وہی مرکزی ملزم ہے جو کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا، ملزم کیش وین کی حفاظت پر مامور سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے فوری طور پر رقم برآمد نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی وین سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں پشاور سے بھی کچھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔