کراچی:جوہرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کے دہشتگرد افروز عالم عرف گڈو ناکام ولد فخرِعالم کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا،
پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں اعلی قیادت کے حکم پر مذہبی اور سیاسی بنیادوں پر کیں، پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 1998 سے اب تک درجنوں دفعہ جیل جاچکا ہے،
ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت سے 21 سال کی سزا بھی ہوئی تھی، ملزم اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر کا رکن تھا اور افسر زیدی کے ساتھ منسلک تھا، تاہم پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔