عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو
عدالت عالیہ نے درخواست پیرکو سماعت کے لیے مقررکردی۔فائل فوٹو

نوازشریف کی جائیداد نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور جائیداد کی نیلامی کے معاملے پراسسٹنٹ کشمنرلاہورنے نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

امت نیوزکے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(اے سی) لاہورکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جائیداد 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی، نیلامی احتساب عدالت نمبر3 کے حکم کے مطابق ہوگی۔

اے سی لاہورکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پراشتہار آویزاں کیے جائیں گے۔