ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلیے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اورنوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگرالیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغازکردے گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔