نتائج میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔فائل فوٹو
نتائج میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔فائل فوٹو

انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی میں انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں 24 ہزار 376 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 22 ہزار 911امیدوار امتحان میں کامیاب قرار پائے۔

ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 22 ہزار 911امیدوارکامیاب قرارپائے، نتائج میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ گروپ میں 3 ہزار 80 امیدوار اے ون جبکہ 2 ہزار 123 نے اےگریڈ حاصل کیا۔اسی طرح 2 ہزار 825 امیدواروں نے بی اور4 ہزار 36 امیدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا جبکہ 6 ہزار 605 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور3 ہزار450نے ای گریڈ حاصل کیا ہے۔