کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔
یہ بات مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویز فی الحال زیرِغور نہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی جعلی تصاویر اور خبریں زیرِ گردش ہیں۔