کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔

احساس راشن پورٹل کو رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےغریبوں کو سستا راشن فراہم کرنے کیلیے احساس راشن رعایت پورٹل کا اجرا کر دیا گیا، پورٹل کو رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا۔

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشترنے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پرآن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ کی ایک ہی درخواست جمع ہوگی، درخواست گزار یقینی بنائیں کہ سم گھرانےکے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو،اہل گھرانے کا صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دیے جائیں گے،دو کروڑ اہل گھرانوں کےلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزارکی رعایت ہوگی،کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔