کراچی کی ملیر کورٹ میں پیشی پرآئے ملزم نے کورٹ کے واش روم میں خودکشی کی کو شش کی پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو 6 نومبر کو شاہ لطیف پولیس نے گرفتارکیا، ملزم کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ۔
گرفتار ملزم عبداللّٰہ ملیر الفلاح کے علاقے میں ڈکیتی میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو دوسری پیشی پرآج ملیر کورٹ لایا گیا جہاں ملزم نے واش روم میں موجود بلیٹ کی مدد سے خود کشی کی تاہم ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔