دنیا کے دراز قد نصیر سومرو کیلیے اعزاز

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) میں ترقی دی گئی، وہ اب سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر مقرر ہوگئے۔

               
November 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
نصیر سومروکو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیاگیا۔فائل فوٹو

نصیر سومروکو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیاگیا۔فائل فوٹو

کراچی:دنیا کے دراز قد انسانوں میں شمار پاکستانی شہری نصیر سومرو کو قومی ایئرلائن(پی آئی اے) میں ترقی دی گئی ہے، وہ اب سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر مقرر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی آیئرلائن کے چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے کارکن اوردنیا کے طویل قامت انسان نصیر سومروکو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیا۔

نصیر سومرو کو آفیسر گروپ 5 سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسرکے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے نصیر سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔