اسلام آباد:نادرا حکام کی جانب سے کراچی سمیت سندھ میں مزید 3 نادرا میگا سینٹرزکے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نادرا حکام کے مطابق دو میگا سینٹرز کراچی جبکہ ایک سینٹر حیدرآباد میں بنایا جائےگا، دو شفٹوں میں شہریوں کو شناختی کارڈز سے متعلق سہولیات ملیں گی، کراچی کے ضلع شرقی اورملیر میں نادرا میگا سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ لیاقت آباد اور کورنگی نادرا رجسٹریشن سینٹرز کی بھی تزئین و آرائش ہو گی۔
کراچی کے دونوں سینٹرز پر شہریوں کو ایک کی بجائے دو شفٹوں میں سہولیات ملیں گی، وراثتی سرٹیفکیٹس کیلیے عوامی مرکز میں خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا، کراچی میں 4 موبائل رجسٹریشن وین کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، سندھ میں موبائل رجسٹریشن وین کی تعداد 23 ہو گئی، ٹھٹھہ، سندھڑی اور عمرکوٹ کی تحصیل سامارو میں نئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق سندھ میں ان نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔