خواتین زیارت اور نمازکے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔فائل فوٹو
خواتین زیارت اور نمازکے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔فائل فوٹو

رات کے اوقات میں خواتین کو روضہ شریف کی زیارت کی اجازت

مدینہ منورہ:سعودی حکومت کی جانب سے مدینہ منورہ میں واقع مسجدِ نبوی ﷺ میں رات کےا وقات  میں خواتین کو روضہ شریف کی زیارت کی اجازت مل گئی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین بابِ عثمان، گیٹ نمبر24 اور بابِ مکہ گیٹ نمبر37 سے روضہ شریف پہنچ سکتی ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین زیارت اور نمازکے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔

اس سے قبل مسجد نبوی کی حفاظت کے لیے بھی درجنوں کی تعداد میں خواتین سیکیورٹی افسران تعینات کردی گئی تھیں ۔

سعودی میڈیا کے مطابق 113 خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ 6 ماہ قبل تیار کیا گیا تھا ۔اس کے علاوہ پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔