جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے۔فائل فوٹو
جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے۔فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں قیدی بھی براہ راست میچ دیکھ سکیں گے

راولپنڈی:پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ اڈیالہ جیل میں قیدی براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آج پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا، میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر میں بڑی اسکیرینیں لگائی جارہی ہیں، دوسری جانب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو براہ راست میچ دکھانے کے انتطامات کرلیے ہیں، اوراب قیدی بھی سیمی فائنل میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جیل حکام کے مطابق 6000 سے زائد قیدیوں کے لیے بیرکوں میں ایل سی ڈیز لگائی ہیں، جیل میں قید خواتین اور کم عمر بچے بھی میچ دیکھ سکیں گے، قیدی میچ کے دوران ہلہ گلہ بھی کرسکیں گے.