چناب نگر میں گزشتہ مہینوں کے دوران قادیانیوں کی جانب سے اسلام قبول کر نے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تعداد سینکڑوں میں جا پہنچنے پر اور بغاوت میں اضافے پر قادیانی اعلیٰ قیادت پریشان ہوگئی۔
نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق چناب نگر میں قادیانیت سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو نے والوں کی تعداد میں نما یا ں اضافہ ہوا ہے نو مسلموں نے کہا کہ ہم مرزا غلام قادیانی کے جھوٹے مذہب پر لعنت بھیجتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حضورؐ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور مرزا غلام قادیانی کو ماننے والے دجال ،کذاب اور کافر ہیں ،اور کہا کہ ہم سچے دل کے ساتھ اسلام قبول کرتے ہیں اورہم اس بات اعلان کر تے ہیں کہ ہمارا قادیانی مذہب سے کو ئی تعلق یا واسطہ نہ ہے۔
واضح رہے کہ چناب نگر میں قادیانی مذہب ترک کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہو نے والوں کی تعداد میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے جن کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچی ۔دوسری جانب قادیانی مذہب چھوڑنے کی وجہ سے قادیانی اعلیٰ قیادت سخت پریشان ہے ۔