جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو
جڑواں بیٹوں کی پیدائش دبئی میں ہوئی۔فائل فوٹو

امریکا کے ساتھ طویل مدتی تعاون کے خواہاں ہیں۔آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون اورافغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیرغورآئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تھامس ویسٹ نے سرحد پرانتظامات، علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے۔

سپہ سالار نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔