کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

حکمران قانون سازی کی نہیں، گھر جانے کی تیاری فرمائیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب اتحادی اوراپنے اراکین نے حکومت پراعتماد کرنا چھوڑ دیا ہے تو حکومت کواپوزیشن کی یاد آگئی، حکمران قانون سازی کی نہیں، گھر جانے کی تیاری فرمائیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے، عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، آپ صرف الیکشن چوری چاہتےہیں ، ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں، ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت اور اور الیکشن اصلاحات کا پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں ، ووٹ چوری کے عمران صاحب کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی کی انتہا ہے، عوام کو آپ کا انتخابی ایجنڈا نہیں، عمران صاحب کا استعفی چاہئے۔