مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔اسد عمر۔فائل فوٹو
مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔اسد عمر۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم بھی ایک بیماری ہے،ویکسین لگے گی تو چلی جائے گی۔ اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بھی ایک موسمی بیماری ہے، اسے ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں ، موجودہ حکومت میں 23 لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لوگوں بہت نوکریاں ملی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں نوکریوں کے مواقع مل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی، آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورتحال شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھی موسمی بیماری ہے ، سردیوں میں جیسے بیماریاں آتی ہیں، ویسے ہی پی ڈی ایم آتی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو پھر چلی جائے گی، فروری مارچ تک پی ڈی ایم کا قصہ ختم ہو جائے گا۔