وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ ان کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔فائل فوٹو

اتحادیوں کے تحفظات دورکرنے کیلیےآج اہم بیٹھک ہوگی

اسلام آباد:اتحادیوں کے تحفظات دورکرنے کیلیے پی ٹی آئی قیادت ایکٹو، وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک کچھ دیر بعد ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دورکرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اوردیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔