مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطے

الہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن قائدین سے ٹیلیفون پر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف  نے پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس اوراپوزیشن لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پارلیمان سےحکومتی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
پارلیمانی فورم پر عوامی نمائندگان عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں۔خوشی ہے مشترکہ لائحہ عمل سےپارلیمانی محاذ پر حکومت کو کئی بار شکست سے دوچارکیا۔

شہبازشریف  نے مولانا فضل الرحمن ، آفتاب شیرپائو، اختر جان مینگل سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔  انہوں نےامیر حیدر ہوتی، شفیق ترین ،مالک بلوچ، محسن داوڑ، سراج الحق سے  کو بھی ٹیلیفون کیا ہے

قائد حزب اختلاف نے  پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی متحدہ کاوشوں کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔  ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا ۔اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اصولی موقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔