وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو
وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو

نون لیگ نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے پرغورکیا گیا۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانون نکات پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، اس نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔